ابنا: ماسکو سے موصولہ خبروں ميں بتاياگيا ہے کہ يہ نيٹو کي طرف سے بنائے جانےوالے ميزائيل ڈيفنس سسٹم کو توڑنے کي صلاحيت رکھتا ہے - روس کے اسٹريٹجک نيوکلئر فورس کے ترجمان واوم کول نے ميڈيا کو بتايا کہ ميزائيل داغنے کا تجربہ کورا ٹيسٹ رينج ميں کيا گيا جس نے کاميابي کے ساتھ اپنے وارہيڈ کو نشانہ تک پہنچايا-
اس درميان روسي وزارت دفاع نے اعلان کيا ہے کہ ائر کوسٹيک کے علاقے ميں ايک راڈار اسٹيشن قائم کرديا گيا ہے - روسي وزارت دفاع کے عہديداروں نے بتايا کہ ورونيژم نامي جديد ترين راڈار سسٹم قائم کرکے تجرباتي طور پر جنگي مشن انجام دينا چاہتے ہيں-
روسي وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے راڈار سسٹم کے قيام سے ملک کے مشرقي علاقوں کو لاحق ميزائيل خطرات کوکنٹرول کيا جاسکے گا- روسي وزيردفاع نے اس سے پہلے کہا تھا کہ يہ نيا راڈار سسٹم زيادہ سرعت کے ساتھ کام کرسکے گا اور ضرورت کے وقت اس کي جگہ بھي تبديل ہوسکتي ہے جبکہ اس ميں کم افرادي قوت سے بھي کام ليا جاسکتا ہے........
/169